اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے قبضے سے دیسی بم اور بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔
نوجوانوں کو ہتھیار رکھنے اور سازش کرنے کے جرم میں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ ان تین نوجوانوں کے علاوہ ایک 16 سالہ بچے پر بھی یہی الزامات ہیں۔ ان میں سے تین نے پہلے ایک ساتھ بوائے سکاؤٹ میں خدمات انجام دی ہیں۔
.......
/169